كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُم بَاب فَضَائِلِ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ صحيح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيٍّ وَهُوَ ابْنُ ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ: «اهْجُهُمْ، أَوْ هَاجِهِمْ، وَجِبْرِيلُ مَعَكَ»
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل ومناقب حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل:۔ معاذ نے کہا:ہمیں شعبہ نے عدی بن ثابت سے حدیث بیان کی،انھوں نے کہا:میں نے حضرت براء بن عاذب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا،انھوں نے کہا:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا:"ان(کافروں) کی ہجو کرو،یا(فرمایا:)ہجو میں ان کا مقابلہ کرو جبرائیل تمھارے ساتھ ہیں۔"