كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُم بَاب مِنْ فَضَائِلِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، سَمِعْتُ قَتَادَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ، أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ خَادِمُكَ أَنَسٌ، ادْعُ اللهَ لَهُ، فَقَالَ: «اللهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ»
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل ومناقب حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل محمد بن جعفر نے کہا : ہمیں شعبہ نے حدیث سنائی ،انھوں نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا ،وہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کررہے تھے، انھوں نے حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی، انھوں نے کہا: اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !انس آپ کا خادم ہے آپ اس کے لیے اللہ سے دعا کیجئے تو آپ نے کہا: :"اے اللہ !اس کے مال اور اولاد کو زیادہ کر اور اس کو جو کچھ تو نے عطا کیا ہے ،اس میں برکت عطافر ما !"