صحيح مسلم - حدیث 6343

كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُم بَاب مِنْ فَضَائِلِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَجَمَاعَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمْ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: " إِنَّ اللهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ: {لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا} [البينة: 1] قَالَ: وَسَمَّانِي؟ قَالَ: «نَعَمْ» قَالَ: فَبَكَى.

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 6343

کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل ومناقب حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انصار کی ایک جماعت کے فضائل:۔ محمد بن جعفر نے کہا:ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی،انھوں نے کہا:میں نے قتادہ سے سنا،وہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کررہے تھے،انھوں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ن حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا:"اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمھارے سامنے(قرآن مجید کی یہ سورت): ﴿لَمْ یَکُنِ الَّذِینَ کَفَرُوا﴾(البینہ 1:98) تلاوت کروں۔(حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا:اور اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا ہے؟آپ نے فرمایا:"ہاں۔"تو وہ(حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) رونے لگے۔