صحيح مسلم - حدیث 634
كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ الْمَسْحِ عَلَى النَّاصِيَةِ وَالْعِمَامَةِ صحيح حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَا: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ ابْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، وَمُقَدَّمِ رَأْسِهِ وَعَلَى عِمَامَتِهِ»
ترجمہ الادب المفرد - حدیث 634
کتاب: پاکی کا بیان پیشانی اور پگڑی پر مسح کرنا امیہ بن بسطام اور محمد بن عبد الاعلیٰ نے کہا: ہمیں معتمر نے اپنے والد سے حدیث سنائی ، کہا:مجھے بکر بن عبد اللہ نے حضرت مغیرہ کے بیٹے کے واسطے سے حضرت مغیرہ سے حدیث بیان کی کہ نبی اکرمﷺنے موزوں ، اپنے سر کے سامنے کے حصے اور اپنے عمامے پر مسح فرمایا۔