صحيح مسلم - حدیث 6280

كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُم بَاب فَضَائِلِ خَدِيجَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «مَا غِرْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ، مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ لِكَثْرَةِ ذِكْرِهِ إِيَّاهَا وَمَا رَأَيْتُهَا قَطُّ»

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 6280

کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل ومناقب ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے فضائل:۔ زہری نے عروہ سے،انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی،کہا:مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے،آپ کی کسی بیوی پر ایسا رشک نہیں ہوا جیسا حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر ہوا۔اس کا سبب یہ تھا کہ آپ ان کو بہت کثرت سے یاد کرتے تھے،حالانکہ میں نے انھیں کبھی دیکھا تک نہ تھا۔