صحيح مسلم - حدیث 6206
كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُم بَاب مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ صحيح حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، قَالَ: جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ، أَخْبَرَنَا عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: «وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلَاثٍ، فِي مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ، وَفِي الْحِجَابِ، وَفِي أُسَارَى بَدْرٍ»
ترجمہ الادب المفرد - حدیث 6206
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل ومناقب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل نافع نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا:حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: "میں نے تین باتوں میں اپنے رب کی موافقت کی، مقام ابرا ہیم (کو نماز کی جگہ بنا نے) میں حجاب میں اور بدر کے قیدیوں میں (کہ ان کو قتل کر دیا جا ئے۔)