كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَاب فَضَائِلِ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَام صحيح وحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، ح وحَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، جَمِيعًا عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَا: «يَمَسُّهُ حِينَ يُولَدُ، فَيَسْتَهِلُّ صَارِخًا مِنْ مَسَّةِ الشَّيْطَانِ إِيَّاهُ» وَفِي حَدِيثِ شُعَيْبٍ «مِنْ مَسِّ الشَّيْطَانِ»
کتاب: أنبیاء کرام علیہم السلام کے فضائل کا بیان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے فضائل معمر اور شعیب نے زہری سے، اسی سند کے ساتھ خبر دی ،دونوں نے کہا : "(بچہ ) جب پیدا ہو تا ہے تو (شیطان) اسے کچوکا لگا تا ہے اور وہ خود کو شیطان کے کچوکا لگا نے سے چیخ کر روتا ہے۔" اور شعیب کی حدیث میں (خود کو،کے بغیر صرف )"شیطان کے کچوکا سے" کے الفا ظ ہیں ۔