صحيح مسلم - حدیث 6067

كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَاب صِفَةِ شَعَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صحيح حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: " كَيْفَ كَانَ شَعَرُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: كَانَ شَعَرًا رَجِلًا لَيْسَ بِالْجَعْدِ وَلَا السَّبْطِ بَيْنَ أُذُنَيْهِ وَعَاتِقِهِ "

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 6067

کتاب: أنبیاء کرام علیہم السلام کے فضائل کا بیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کی ہیت:۔ جریر بن حازم نے کہا:ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی،انھوں نےکہا:میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کیسے تھے؟انہوں نے کہا:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تقریباً سیدھے تھے ، بہت گھنگرالے تھے نہ بالکل سیدھے،آپ کے کانوں اور کندھوں کے درمیان تک آتے تھے۔