صحيح مسلم - حدیث 6016
كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَابُ حُسنِ خُلُقِهِ النبي صلى الله عليه وسلم صحيح قَالَ أَنَسٌ: " وَاللهِ لَقَدْ خَدَمْتُهُ تِسْعَ سِنِينَ، مَا عَلِمْتُهُ قَالَ لِشَيْءٍ صَنَعْتُهُ: لِمَ فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا؟ أَوْ لِشَيْءٍ تَرَكْتُهُ: هَلَّا فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا "
ترجمہ الادب المفرد - حدیث 6016
کتاب: أنبیاء کرام علیہم السلام کے فضائل کا بیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن اخلا ق:۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: اللہ کی قسمً میں نے نوسال آپ کی خدمت کی، میں نے آپ کو کبھی نہ دیکھا کہ کسی کام کے بارے میں جو میں نے کیا ،یہ کہا ہو تم نے فلاں فلا ں کام کیوں کیا؟ اور کو ئی چیز جو میں نے چھوڑدی ہو(اس کے بارےمیں کہا ہو: )تم نے فلاں فلاں کا م کیوں نہ کیا؟