كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَاب إِثْبَاتِ حَوْضِ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصِفَاتِهِ صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَزِيعٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ حَارِثَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «حَوْضُهُ مَا بَيْنَ صَنْعَاءَ وَالْمَدِينَةِ» فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ: أَلَمْ تَسْمَعْهُ قَالَ: «الْأَوَانِي»؟ قَالَ: لَا، فَقَالَ الْمُسْتَوْرِدُ: «تُرَى فِيهِ الْآنِيَةُ مِثْلَ الْكَوَاكِبِ»
کتاب: أنبیاء کرام علیہم السلام کے فضائل کا بیان ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض اور اس کی خصوصیات:۔ ابن ابی عدی نے شعبہ سے، انھوں نے معبد بن خالد سے،انھوں نے حضرت حارثہ (بن وہب خزاعی) رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،آپ نے فر ما یا :"آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض (اتنا چوڑا ہے) جتنا صنعاءاور مدینہ کے درمیان( کا فاصلہ ) ہے۔مستورد (ابن شداد) رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان (حضرت حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ )سے کہا :آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا،کہ آپ نے فرما یا : "برتن"؟انھوں نے کہا : نہیں تو مستورد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا : "اس میں برتن ستاروں کی طرح نظر آئیں گے۔"