كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَاب إِثْبَاتِ حَوْضِ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصِفَاتِهِ صحيح قَالَ وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ لَسَمِعْتُهُ يَزِيدُ فَيَقُولُ «إِنَّهُمْ مِنِّي»، فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا عَمِلُوا بَعْدَكَ، فَأَقُولُ: «سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ بَدَّلَ بَعْدِي»
کتاب: أنبیاء کرام علیہم السلام کے فضائل کا بیان ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض اور اس کی خصوصیات:۔ انھوں(نعمان بن ابی عیاش ) نے کہا:اور میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضرت ابو سعید خدری سے سنا،وہ اس(حدیث) میں مزید یہ بیان کرتے تھےکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے:"یہ میرے(لوگ) ہیں تو کہا جائے گا:آپ نہیں جانتے کہ انھوں نے آپ کے بعد کیا کیا۔تو میں کہوں گا:دوری ہو،ہلاکت ہو!ان کے لئے جنھوں نے میرے بعد(دین میں) تبدیلی کردی۔"