كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَاب فِي مُعْجِزَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صحيح وحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ، حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَطْعِمُهُ، فَأَطْعَمَهُ شَطْرَ وَسْقِ شَعِيرٍ، فَمَا زَالَ الرَّجُلُ يَأْكُلُ مِنْهُ وَامْرَأَتُهُ وَضَيْفُهُمَا، حَتَّى كَالَهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «لَوْ لَمْ تَكِلْهُ لَأَكَلْتُمْ مِنْهُ، وَلَقَامَ لَكُمْ»
کتاب: أنبیاء کرام علیہم السلام کے فضائل کا بیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات:۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا حاصل کرنے کے لئے آیا،آپ نے اسے آدھا وسق(تقریباً 120کلو) جو دیے تو وہ آدمی ،اس کی بیوی اور ان دونوں کے مہمان مسلسل اس میں سے کھاتے رہے،یہاں تک کہ(ایک دن) اس نے ان کو ماپ لیا،پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پا س آیا(اور ماجرابتایا) تو آپ نے فرمایا؛"اگرتم اس کو نہ ماپتے تو مسلسل اس میں سے کھاتے رہتے اور یہ(سلسلہ) تمھارے لئے قائم رہتا ۔"