صحيح مسلم - حدیث 5941

كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَاب فِي مُعْجِزَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صحيح وحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِمَاءٍ فَأُتِيَ بِقَدَحٍ رَحْرَاحٍ، فَجَعَلَ الْقَوْمُ يَتَوَضَّئُونَ، فَحَزَرْتُ مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى الثَّمَانِينَ. قَالَ: فَجَعَلْتُ «أَنْظُرُ إِلَى الْمَاءِ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ»

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5941

کتاب: أنبیاء کرام علیہم السلام کے فضائل کا بیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات:۔ ثابت نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی طلب فرمایا تو ایک کھلا ہوا پیالہ لایا گیا،لوگ اس سے وضو کرنے لگے،میں نے ساٹھ سے اسی تک کی تعداد کا اندازہ لگایا،میں(اپنی آنکھوں سے) اس پانی کی طرف دیکھنے لگا،وہ آپ کی انگلیوں کے درمیان سے پھوٹ رہا تھا۔