صحيح مسلم - حدیث 5855
كِتَابُ السَّلَامِ بَاب تَحْرِيمِ قَتْلِ الْهِرَّةِ صحيح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «عُذِّبَتِ امْرَأَةٌ فِي هِرَّةٍ، لَمْ تُطْعِمْهَا، وَلَمْ تَسْقِهَا، وَلَمْ تَتْرُكْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ»
ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5855
کتاب: سلامتی اور صحت کابیان بلی کو مارنے کی ممانعت عبد ہ نے ہشام (بن عروہ) سے، انھوں نے اپنےوالد سے، انھوں نےحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :" ایک عورت کو بلی کے معاملے میں عذاب دیا گیا ۔اس عورت نے نہ اسے کھلا یا نہ پلا یا اور نہ اس کو چھوڑا کہ وہ زمین کے چھوٹے جا نور کھا لیتی ۔"