كِتَابُ السَّلَامِ بَاب قَتْلِ الْحَيَّاتِ وَغَيْرِهَا صحيح وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، حَدَّثَنِي صَيْفِيٌّ، عَنْ أَبِي السَّائِبِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ بِالْمَدِينَةِ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ قَدْ أَسْلَمُوا، فَمَنْ رَأَى شَيْئًا مِنْ هَذِهِ الْعَوَامِرِ فَلْيُؤْذِنْهُ ثَلَاثًا، فَإِنْ بَدَا لَهُ بَعْدُ فَلْيَقْتُلْهُ، فَإِنَّهُ شَيْطَانٌ»
کتاب: سلامتی اور صحت کابیان سانپ اور دیگر حشرات الارض کو مارنا :۔ ابن عجلا ن نے کہا : مجھے صیفی نے ابو سائب سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا ؛ میں نے ان (حضرت ابو خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ )کو یہ کہتے ہو ئے سنا،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :"مدینہ میں جنوں کی کچھ نفری رہتی ہے جو مسلمان ہو گئے ہیں جو شخص ان (پرانے) رہائشیوں میں سے کسی کو دیکھتے تو تین دن تک اسے (جا نےکو ) کہتا رہے ۔اس کے بعد اگر وہ اس کے سامنے نمودار ہو تو اسے قتل کر دے ،کیونکہ وہ شیطان (ایمان نہ لا نے والا جن )ہے۔