صحيح مسلم - حدیث 5760

كِتَابُ السَّلَامِ بَابُ لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءٌ وَاسْتِحْبَابِ التَّدَاوِي صحيح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْحُمَّى مِنْ فَوْرِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا عَنْكُمْ بِالْمَاءِ وَلَمْ يَذْكُرْ أَبُو بَكْرٍ عَنْكُمْ وَقَالَ قَالَ أَخْبَرَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5760

کتاب: سلامتی اور صحت کابیان ہر بیماری کی دوا ہے اور علاج مستحب ہے ابو بکر بن ابی شیبہ ،محمد بن مثنیٰ ،محمد بن حاتم اور ابو بکر بن نافع نے کہا:ہمیں عبدالرحمان بن مہدی نے سفیان سے حدیث بیان کی،انھوں نے اپنے والد سے،انھوں نے عبایہ بن رفاعہ سے رویت کی،کہا:مجھے رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث سنائی،کہا:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ،آپ فرماتے تھے:"بخار جہنم کے جوش سے ہے،اسے خود سے پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرو۔"(ابو بکر) کی روایت میں"خود سے" کے الفاظ نہیں ہیں۔نیز ابو بکر نے کہا کہ عبایہ بن رفاعہ نے(حدثنی کے بجائے) اخبرنی رافع بن خدیج کہا۔