كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ وُجُوبِ اسْتِيعَابِ جَمِيعِ أَجْزَاءِ مَحَلِّ الطَّهَارَةِ صحيح حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ، حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، أَنَّ رَجُلًا تَوَضَّأَ فَتَرَكَ مَوْضِعَ ظُفُرٍ عَلَى قَدَمِهِ فَأَبْصَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوءَكَ» فَرَجَعَ، ثُمَّ صَلَّى
کتاب: پاکی کا بیان اعضائے طہارت کے تمام حصوں تک پانی پہنچانا ضروری ہے حضرت جابر سےروایت ہے ،انہوں نے کہا: مجھے حضرت عمر بن خطاب نے بتایا کہ ایک شخص نے وضو کیا تو اپنے پاؤں پر ایک ناخن جتنی جگہ چھوڑ دی ،تو نبی ﷺ نے اس کو دیکھ لیا اور فرمایا: ’’واپس جاؤ اور اپنا وضو خوب اچھی طرح کرو-‘‘ وہ واپس گیا ، (حکم پر عمل کیا) پھر نماز پڑھی ۔