صحيح مسلم - حدیث 5723

كِتَابُ السَّلَامِ بَابُ اسْتِحْبَابِ الرُّقْيَةِ مِنَ الْعَيْنِ وَالنَّمْلَةِ وَالْحُمَةِ وَالنَّظْرَةِ صحيح و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي الرُّقَى قَالَ رُخِّصَ فِي الْحُمَةِ وَالنَّمْلَةِ وَالْعَيْنِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5723

کتاب: سلامتی اور صحت کابیان نظر بد پہلو کی جلد پر نکلنے والے دانوں اور زہریلے ڈنگ سے( شفا کے لیے)دم کرنا مستحب ہے ابو خیثمہ نے عاصم احول سے، انھوں نے یو سف بن عبد اللہ سے،انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دم جھا ڑ کے بارے میں روایت بیان کی ،کہا : زہریلے ڈنگ جلد نکلنے والے دانوں اور نظر بد (کے عوارض ) میں دم کرانے کی اجا زت دی گئی ہے۔