صحيح مسلم - حدیث 5673

كِتَابُ السَّلَامِ بَابُ تَحْرِيمِ الْخَلْوَةِ بِالْأَجْنَبِيَّةِ وَالدُّخُولِ عَلَيْهَا صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا و قَالَ ابْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا لَا يَبِيتَنَّ رَجُلٌ عِنْدَ امْرَأَةٍ ثَيِّبٍ إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَاكِحًا أَوْ ذَا مَحْرَمٍ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5673

کتاب: سلامتی اور صحت کابیان تنہائی میں اجنبی عورت کے پاس رہنے اور اس کے ہاں جانے کی ممانعت ابو زبیر نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خبر دی،کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" سنو! کوئی شخص کسی شادی شدہ عورت کے پاس رات کو نہ رہے،الا یہ کہ اس کا خاوند ہو یا محرم(غیر شادی شدہ عورت کے پاس رہنا اورزیادہ سختی سے ممنوع ہے۔