صحيح مسلم - حدیث 5556

كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَابُ جَوَازِ وَسْمِ الْحَيَوَانِ غَيْرِ الْآدَمِيِّ فِي غَيْرِ الْوَجْهِ، وَنَدْبِهِ فِي نَعَمِ الزَّكَاةِ وَالْجِزْيَةِ صحيح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ دَخَلْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِرْبَدًا وَهُوَ يَسِمُ غَنَمًا قَالَ أَحْسِبُهُ قَالَ فِي آذَانِهَا

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5556

کتاب: لباس اور زینت کے احکام انسان کے علاوہ حیوانوں کو منہ کے علاوہ جس کے کسی اور حصے پر نشانی ثبت کرنے کا جواز زکاۃ اور جزیے میں ملنے والے جانوروں کو نشانی لگا نا (تا کہ وہ گم نہ ہو جائیں)مستحب ہے یحییٰ بن سعید نے شعبہ سے روایت کی، کہا : مجھے ہشام بن زید نے حدیث بیان کی ،انھوں نے کہا : میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اونٹوں کے باڑے میں گئے ،اس وقت آپ بکریوں کو نشان لگا رہے تھے (،شعبہ نے)کہا: میرا خیال ہے(ہشام نے) کہا : کہ ان (بکریوں ) کے کانوں پر (نشان لگا رہے تھے۔)