كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَاب تَحْرِيمِ تَصْوِيرِ صُورَةِ الْحَيَوَانِ وَتَحْرِيمِ اتِّخَاذِ مَا فِيهِ صُورَةٌ غَيْرُ مُمْتَهَنَةٍ بِالْفَرْشِ وَنَحْوِهِ وَأَنَّ الْمَلَائِكَةَ عَلَيْهِمْ السَّلَام لَا يَدْخُلُونَ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ وَلَا كَلْبٌ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا اشْتَرَتْ نُمْرُقَةً فِيهَا تَصَاوِيرُ، فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عَلَى الْبَابِ فَلَمْ يَدْخُلْ، فَعَرَفْتُ، أَوْ فَعُرِفَتْ فِي وَجْهِهِ الْكَرَاهِيَةُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ أَتُوبُ إِلَى اللهِ وَإِلَى رَسُولِهِ فَمَاذَا أَذْنَبْتُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا بَالُ هَذِهِ النُّمْرُقَةِ؟» فَقَالَتْ: اشْتَرَيْتُهَا لَكَ، تَقْعُدُ عَلَيْهَا وَتَوَسَّدُهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ يُعَذَّبُونَ، وَيُقَالُ لَهُمْ: أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ " ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ الْبَيْتَ الَّذِي فِيهِ الصُّوَرُ لَا تَدْخُلُهُ الْمَلَائِكَةُ»
کتاب: لباس اور زینت کے احکام جاندار کی تصویر بنا نے اور جوفرش پر روندی نہ جا رہی ہو ں ان تصویروں کو استعمال کرنے کی ممانعت نیز یہ کہ جس گھر میں تصویر یا کتاہوا ہو اس میں ملا ئیکہ علیہ السلام دا خل نہیں ہو تے اما مالک رحمۃ اللہ علیہ نے نافع سے ،انھوں نے قاسم بن محمد سے،انھوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی کہ انھوں نے ایک (چھوٹا سا بیٹھنے کے لئے) گدا خریدا جس میں تصویریں بنی ہوئی تھیں،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (گدے) کو دیکھا تو آ پ دروازے پر ٹھہر گئے اور اندر داخل نہ ہوئے،میں نے آپ کے چہر ے پر ناپسندیدگی کے آثار محسوس کیے،(یا کہا:)آپ کے چہرے پر ناپسندیدگی کی آثار محسوس ہوئے ،تو انھوں)(حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ) نے کہا:اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !میں(سچے دل سے) اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے توبہ کرتی ہوں۔میں نے کیاگناہ کیا ہے؟تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ گدا کیسا ہے؟"انھوں نے کہا:میں نے یہ آپ کے لئے خرید اہے۔تا کہ آپ اس پر بیٹھیں اور ٹیک لگائیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"ان تصویروں(کےبنانے) والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائےگا اوران سے کہا جائے گا :تم نے جو(صورتیں) تخلیق کی ہیں،ان کو زندہ کرو۔"پھر فرمایا؛"جس گھر میں تصویریں ہوں ان میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔"