صحيح مسلم - حدیث 5500

كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَابُ النھی اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ وَالِاحْتِبَاءِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ أَحَدِكُمْ أَوْ مَنْ انْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِهِ فَلَا يَمْشِ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ حَتَّى يُصْلِحَ شِسْعَهُ وَلَا يَمْشِ فِي خُفٍّ وَاحِدٍ وَلَا يَأْكُلْ بِشِمَالِهِ وَلَا يَحْتَبِي بِالثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَلَا يَلْتَحِفْ الصَّمَّاءَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5500

کتاب: لباس اور زینت کے احکام کپڑے میں پورے طور پر لیٹ جانا اور ایک ہی کپڑے کو کمر اورگھٹنوں کے گرد باندھنے کی ممانعت ابو خیثمہ(زہیر) نے ابو زبیر سے،انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(یاانھوں نے کہا:)۔میں نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:۔۔۔"جب تم میں سے کسی کا تسمہ ٹوٹ جائے۔یا(فرمایا)جس شخص کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے۔تو وہ ایک(ہی ) جوتے میں نہ چلے۔یہاں تک کہ اپنا تسمہ ٹھیک کرلے،ایک موزے میں بھی نہ چلے،اپنے بائیں ہاتھ سے نہ کھائے،نہ(اکڑوں بیٹھ کر) اکلوتے کپڑے کوکمر اور گھٹنوں کے گرد باندھے،نہ ہاتھ پاؤں بند کردینے والا لباس پہنے۔"