صحيح مسلم - حدیث 5494

كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَاب اسْتِحْبَابِ لُبْسِ النِّعَالِ وَمَا فِي مَعْنَاهَا صحيح حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي غَزْوَةٍ غَزَوْنَاهَا اسْتَكْثِرُوا مِنْ النِّعَالِ فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا انْتَعَلَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5494

کتاب: لباس اور زینت کے احکام جوتے اور جوتے کی طرح کی چیزیں(موزے وغیرہ) پہننا مستحب ہے ابو زبیرنے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا:میں نے ایک غزوے کے دوران میں ،جو ہم نے لڑا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:"کثرت سے(اکثر اوقات) جوتے پہنا کرو،کیونکہ آدمی جب تک جوتے پہن کر رکھتا ہے سوار ہوتا ہے۔(اس کے پاؤں اسی طرح محفوظ رہتے ہیں جس طرح سوار کے اور وہ سوار ہی کی طرح تیزی سے چل سکتا ہے)