كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَابٌ فِي النَّهْيِ عَنِ التَّخَتُّمِ فِي الْوُسْطَى وَالَّتِي تَلِيهَا صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَتَخَتَّمَ فِي إِصْبَعِي هَذِهِ أَوْ هَذِهِ قَالَ فَأَوْمَأَ إِلَى الْوُسْطَى وَالَّتِي تَلِيهَا
کتاب: لباس اور زینت کے احکام درمیانی اور اس کے ساتھ والی انگلی میں انگوٹھی پہننےکی ممانعت ابو احوص نے عاصم بن کلیب سے،انھوں نے ابو بردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا:حضر علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے کہا:مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایاتھا کہ میں ان دونوں میں سے کسی انگلی میں انگوٹھی پہنوں،پھر انھوں نے درمیانی اور(انگوٹھے کی طرف سے) اس کے ساتھ والی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔