صحيح مسلم - حدیث 5450

كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَابُ جَوَازِ اتِّخَاذِ الْأَنْمَاطِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا تَزَوَّجْتُ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَّخَذْتَ أَنْمَاطًا قُلْتُ وَأَنَّى لَنَا أَنْمَاطٌ قَالَ أَمَا إِنَّهَا سَتَكُونُ قَالَ جَابِرٌ وَعِنْدَ امْرَأَتِي نَمَطٌ فَأَنَا أَقُولُ نَحِّيهِ عَنِّي وَتَقُولُ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا سَتَكُونُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5450

کتاب: لباس اور زینت کے احکام بچھونوں (گدوں ) کے غلاف استعمال کرنا جا ئز ہے۔ وکیع نے ہمیں سفیان سے حدیث بیان کی،انھوں نے محمد بن منکدرسےانھوں نے حضرت جابر عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا : جب میں نے شادی کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پو چھا :"کیا تم نے بچھونوں کے غلا ف بنا ئے ہیں ؟"میں نے عرض کی، ہمارے پاس غلا ف کہاں سے آئے ؟ آپ نے فرما یا :" اب عنقریب ہوجا ئیں گے۔حضرت جا بر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا : میری بیوی کے پاس ایک غلا ف تھا میں اس سے کہتا تھا : اسے مجھ سے دور رکھو،اور وہ کہتی تھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا تھا :" عنقریب غلا ف ہوا کریں گے۔