صحيح مسلم - حدیث 5347

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ فَضْلِ الْكَمْأَةِ، وَمُدَاوَاةِ الْعَيْنِ بِهَا صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ يَقُولُ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَمْأَةُ مِنْ الْمَنِّ الَّذِي أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5347

کتاب: مشروبات کا بیان کھمبی کی فضیلت اور اس کے ذریعے سے آنکھ کا علا ج سفیا ن نے عبد الملک بن عمیر سے روایت کی، کہا: میں نے عمرو بن حریث سے سنا، انھوں نے کہا: میں نے حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا تھا کہہ رہے تھے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا :"کھمبی اس من میں سے ہے جسے اللہ عزوجل نے بنی اسرئیل پر (آسمان سے ) اتارا تھا اور اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفاہے۔