صحيح مسلم - حدیث 5343

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ فَضْلِ الْكَمْأَةِ، وَمُدَاوَاةِ الْعَيْنِ بِهَا صحيح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْكَمْأَةُ مِنْ الْمَنِّ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5343

کتاب: مشروبات کا بیان کھمبی کی فضیلت اور اس کے ذریعے سے آنکھ کا علا ج شعبہ نے عبدالملک بن عمیر سے روایت کی کہا : عمرو بن حریث سےسنا، انھوں نے کہا :میں نے حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ،کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ فرما رہے تھے "کھمبی من کی ایک قسم ہے اور اس کا پا نی آنکھوں کے لیے شفاہے۔