كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ كَرَاهَةِ التَّنَفُّسِ فِي نَفْسِ الْإِنَاءِ، وَاسْتِحْبَابِ التَّنَفُّسِ ثَلَاثًا خَارِجَ الْإِنَاءِ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ح و حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي عِصَامٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَنَفَّسُ فِي الشَّرَابِ ثَلَاثًا وَيَقُولُ إِنَّهُ أَرْوَى وَأَبْرَأُ وَأَمْرَأُ قَالَ أَنَسٌ فَأَنَا أَتَنَفَّسُ فِي الشَّرَابِ ثَلَاثًا
کتاب: مشروبات کا بیان پانی کے برتن کے اندر سانس لینامکروہ ہے اور برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لینا مستحب ہے عبدالوارث نے ابو عصام سے ،انھوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پینے کی چیز میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور فرماتے تھے:"یہ(طریقہ) زیادہ سیر کرنے والا،زیادہ محفوظ اور زیادہ مزیدار ہے۔" حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:میں (بھی) پینے کی چیز میں تین مرتبہ سانس لیتا ہوں۔