صحيح مسلم - حدیث 5223

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ عُقُوبَةِ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ إِذَا لَمْ يَتُبْ مِنْهَا بِمَنْعِهِ إِيَّاهَا فِي الْآخِرَةِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَلَمْ يَتُبْ مِنْهَا حُرِمَهَا فِي الْآخِرَةِ فَلَمْ يُسْقَهَا قِيلَ لِمَالِكٍ رَفَعَهُ قَالَ نَعَمْ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5223

کتاب: مشروبات کا بیان جس نے شراب پی اور اس (کے پینے) سے توبہ نہیں کی اس کی سزا یہ ہو گی کہ آخرت میں وہ اس سے روک دی جا ئے گی۔ عبد اللہ بن مسلمہ بن قعنب نے کہا : ہمیں مالک نے نافع سے حدیث بیان کی ،(انھوں نے ) حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا :"جس شخص نے دنیا میں شراب پی اور اس سے تو بہ نہیں کیا اسے آخرت میں اس سے محروم کردیا جائے گا وہ اسے نہیں پلا ئی جا ئے گی۔"امام مالک سے پوچھا گیا : کیا انھوں نے (حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ )نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ؟ انھوں نے کہا : ہاں ۔