صحيح مسلم - حدیث 5143

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ بَيَانِ أَنَّ جَمِيعَ مَا يُنْبَذُ مِمَّا يُتَّخَذُ مِنَ النَّخْلِ وَالْعِنَبِ يُسَمَّى خَمْرًا صحيح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو كَثِيرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ النَّخْلَةِ وَالْعِنَبَةِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5143

کتاب: مشروبات کا بیان (پہلے مرحلے میں) جو بھی نبیذ بنائی جاتی ہے،کھجور سے ہو یا انگور سے(خمیر اٹھنے کے بعد) اسی کا نام شراب ہے عبداللہ بن نمیر نےکہا:اوزاعی نے ہمیں حدیث بیان کی،کہا:ہمیں ابو کثیر نے حدیث سنائی،کہا:میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوکہتے ہوئے سنا:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا:آپ فرمارہے تھے:"شراب ان دودرختوں(کے پھلوں) سے تیار ہوتی ہے :کھجور سے اورانگور سے۔"