صحيح مسلم - حدیث 5116

كِتَابُ الْأَضَاحِي بَابُ الْفَرَعِ وَالْعَتِيرَةِ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا و قَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا فَرَعَ وَلَا عَتِيرَةَ زَادَ ابْنُ رَافِعٍ فِي رِوَايَتِهِ وَالْفَرَعُ أَوَّلُ النِّتَاجِ كَانَ يُنْتَجُ لَهُمْ فَيَذْبَحُونَهُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 5116

کتاب: قربانی کے احکام ومسائل کسی مادہ جانور کا پہلو ٹھابچہ اور رجب کے شروع میں جانور ذبح کرنا یحییٰ بن یحییٰ تمیمی،ابو بکر بن ابی شیبہ،عمرو ناقد اور زہیر بن حرب نے ہمیں سفیان بن عینیہ سے حدیث بیان کی،انھوں نے زہری سے روایت کی،انھوں نے سعید(بن مسیب) سے ،انھوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےاور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ،نیز محمد بن رافع اور عبد بن حمید نے کہا:ہمیں عبدالرزاق نے حدیث بیان کی ،کہا: ہمیں معمر نے زہری سے خبر دی،انھوں نے ابن مسیب سے ،انھوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"نہ جانور کا پہلوٹھا بچہ ذبح کرنا(واجب/جائز) ہے ،نہ رجب کے شروع میں جانور قربان کرنا درست ہے۔" ابن رافع نے اپنی روایت میں اضافہ کیا:فرع سے مراد پہلوٹھی کا بچہ تھا،جب وہ جنم پاتا تو وہ اسے ذبح کرتے تھے۔