كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنَ الْحَيَوَانِ بَابُ إِبَاحَةِ مَيْتَاتِ الْبَحْرِ صحيح وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: «بَعَثَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ ثَلَاثُ مِائَةٍ نَحْمِلُ أَزْوَادَنَا عَلَى رِقَابِنَا»
کتاب: شکار کرنے،ذبح کیےجانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جاسکتا ہے سمندر کے مرے ہوئے جانور(کھانے) کا جواز ہشام بن عروہ نے وہب بن کیسان سے،انھوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں(ایک مہم میں ) روانہ کیا۔اس وقت ہم تین سو تھے، ہم نے اپنا اپنا زادراہ اپنے کندھوں پر اٹھایا ہواتھا۔(اور آخر میں سب کازاد راہ ملا کر ایک بورے کے برابر ہوا۔)