صحيح مسلم - حدیث 4987

كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنَ الْحَيَوَانِ بَابُ إِذَا غَابَ عَنْهُ الصَّيْدُ ثُمَّ وَجَدَهُ صحيح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثَهُ فِي الصَّيْدِ، ثُمَّ قَالَ ابْنُ حَاتِمٍ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَأَبِي الزَّاهِرِيَّةِ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، بِمِثْلِ حَدِيثِ الْعَلَاءِ، غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ نُتُونَتَهُ، وَقَالَ فِي الْكَلْبِ: كُلْهُ بَعْدَ ثَلَاثٍ إِلَّا أَنْ يُنْتِنَ فَدَعْهُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 4987

کتاب: شکار کرنے،ذبح کیےجانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جاسکتا ہے باب :جب شکار غائب(گم) ہوجائے،پھراسے پالے(تو کیاحکم ہے؟ محمد بن حاتم نے کہا:ہمیں عبدالرحمان بن مہدی نے معاویہ بن صالح سے حدیث بیان کی،انہوں نے علاء سے،انہوں نے مکحول سے،انہوں نے ابو ثعلبہ بن خشنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکار کے بارے میں اپنی حدیث بیان کی،پھر ابن حاتم رحمۃ اللہ علیہ نے کہا:ہمیں ابن مہدی نے معاویہ سے حدیث بیان کی،انھوں نے عبدالرحمان بن جبیر اورابو زاہریہ سے،انہوں نے جبیر بن نفیر سے،انھوں نے ابو ثعلبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے علاء کی حدیث کے مانند روایت کی،اور اس کی بدبو کا ذکر نہیں کیا اورکتے(کے شکار) کے بارے میں فرمایا:"تین دن کے بعد بھی اس کو کھا سکتے ہو،لیکن اگر اس سے بد بوآئے تو اس کو چھوڑ دو۔"