صحيح مسلم - حدیث 4912
كِتَابُ الْإِمَارَةِ بَابُ سُقُوطِ فَرْضِ الْجِهَادِ عَنِ الْمَعْذُورِينَ صحيح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ بِشْرٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ {لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ} [النساء: 95] كَلَّمَهُ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَنَزَلَتْ {غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ} [النساء: 95] "
ترجمہ الادب المفرد - حدیث 4912
کتاب: امور حکومت کا بیان معذوروں سے جہاد کی فرضیت ساقط ہو جانا مسعر نے ابواسحاق سے، انہوں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: جب آیت: "مومنوں میں سے گھر بیٹھنے والے مجاہدوں کے برابر نہیں" نازل ہوئی تو (عبداللہ) ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کی، تب (غَیْرُ أُو۟لِی ٱلضَّرَرِ) (جو معذور نہیں) کے الفاظ نازل ہوئے۔