صحيح مسلم - حدیث 476

كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً فِيهَا صحيح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَجْتَمِعُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَهْتَمُّونَ بِذَلِكَ» - أَوْ يُلْهَمُونَ ذَلِكَ - بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي عَوَانَةَ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: " ثُمَّ آتِيهِ الرَّابِعَةَ - أَوْ أَعُودُ الرَّابِعَةَ - فَأَقُولُ: يَا رَبِّ، مَا بَقِيَ إِلَّا مَنْ حَبَسَهُ الْقُرْآنُ "

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 476

کتاب: ایمان کا بیان اہل جنت میں سے جوشخص سب سے نچلے درجے ہو گا دوسری سند سے جس میں ( ابو عوانہ کے بجائے) سعید نے قتادہ سے اور انہوں نے حضرت انس ﷜ سے روایت کی ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قیامت کے دن مومن جمع ہوں گے اور اس ( کی ہولناکیوں سے بچنے) کی فکر میں مبتلا ہوں گے یا یہ بات ان کے دلوں میں ڈالی جائے گی۔ ‘‘.... (آگے) ابو عوانہ کی حدیث کےمانند ہے ، البتہ انہوں نے اس حدیث میں یہ کہا: ’’پھر میں چوتھی بار اللہ تعالیٰ کی خدمت میں حاضر ہوں گا( یا چوتھی بار لوٹوں گا) اور کہوں گا: اے میرے رب! ان کے سوا جنہیں قرآن ( کے فیصلے) نے روک رکھاہے اور کوئی باقی نہیں بچا۔‘‘