كِتَابُ الْهِبَاتِ بَابُ الْعُمْرَى صحيح وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَاللَّفْظُ لَهُ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمْسِكُوا عَلَيْكُمْ أَمْوَالَكُمْ، وَلَا تُفْسِدُوهَا، فَإِنَّهُ مَنْ أَعْمَرَ عُمْرَى فَهِيَ لِلَّذِي أُعْمِرَهَا حَيًّا وَمَيِّتًا، وَلِعَقِبِهِ
کتاب: عطیہ کی گئی چیزوں کا بیان کسی کو عمر بھر کےلیے(عطیہ )دینا نیز یحییٰ بن یحییٰ نے ہمیں حدیث بیان کی ۔۔ الفاظ انہی کے ہیں ۔۔ ہمیں ابوخثیمہ نے ابوزبیر سے خبر دی، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اپنے اموال اپنے پاس روکے رکھو اور انہیں خراب نہ کرو، کیونکہ جس نے بطور عمریٰ کوئی چیز دی تو وہ اسی کی ہے جسے دی گئی ہے، وہ زندہ ہو یا مروہ، اور اس کے وارثوں کی ہے۔" (یعنی جب اس کو اور اس کے وارثوں کو دی گئی یا غیر مؤقت دی گئی