صحيح مسلم - حدیث 364

كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ اسْتِحْقَاقِ الْوَالِي الْغَاشِّ لِرَعِيَّتِهِ النَّارَ صحيح

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 364

کتاب: ایمان کا بیان اپنی رعایا سے دھوکا کرنےوالا حکمران آگ کا مستحق ہے (ابو اشہب کے بجائے ) یونس نے حسن سے روایت کی ، انہوں نےکہا: عبید اللہ بن زیاد حضرت معقل بن یسار ﷜کے پاس آیا ، وہ اس وقت بیمارتھے او ران کا حال پوچھا ، تو وہ کہنے لگے: میں تمہیں ایک حدیث سنانے لگا ہوں جو میں نے پہلے تمہیں نہیں سنائی تھی ، بلا شبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اللہ تعالیٰ کسی بندے کو کسی رعیت کا نگران بناتا ہے او رموت کے دن وہ اس حالت میں مرتا ہے کہ رعیت کے حقوق میں دھوکے بازی کرنے والا ہے تو اللہ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے ۔ ‘‘ عبیداللہ نےکہا: کیا آپ نے پہلے مجھے یہ حدیث نہیں سنائی ؟ معقل ﷜ نے کہا : میں نے تمہیں نہیں سنائی یا میں تمہیں نہیں سنا سکتا تھا ۔