صحيح مسلم - حدیث 3289

كِتَابُ الْحَجِّ بَابٌ فِي فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، وَيَوْمِ عَرَفَةَ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ سُمَيٍّ، مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْعُمْرَةُ إِلَى الْعُمْرَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُمَا، وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلَّا الْجَنَّةُ»،

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 3289

کتاب: حج کے احکام ومسائل حج اور عمرہ اور یوم عرفہ کے دن کی فضیلت امام مالک نےابو بکر بن عبدالرحمان کے آزاد کردہ غلام سمی سے،انھوں نےابو صالح اور سمان سے اور ا نھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"ایک عمرہ دوسرے عمرے تک(کےگناہوں) کا کفارہ ہے اور حج مبرور،اس کا بدلہ جنت کے سوا اور کوئی نہیں۔"