صحيح مسلم - حدیث 3278

كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا قَفَلَ مِنْ سَفَرِ الْحَجِّ وَغَيْرِهِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، ح وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ الْقَطَّانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَفَلَ مِنَ الْجُيُوشِ، أَوِ السَّرَايَا، أَوِ الْحَجِّ، أَوِ الْعُمْرَةِ، إِذَا أَوْفَى عَلَى ثَنِيَّةٍ أَوْ فَدْفَدٍ، كَبَّرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، صَدَقَ اللهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ»،

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 3278

کتاب: حج کے احکام ومسائل جب کوئی آدمی حج یا دوسرے سفر سے لوٹے تو کیا کہے عبیداللہ نے نافع سے،انھوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،انھوں نےکہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بڑے لشکروں یا چھوٹے دستوں( کی مہموں) سے یاحج یا عمرے سے لوٹتے تو جب آپ کسی گھاٹی یا اونچی جگہ پر چڑھتے ،تین مرتبہ اللہ اکبرکہتے،پھر فرماتے: لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیء قدیر آیبون تائبون عابدون ساجدون لربنا حامدون صدق اللہ وعدہ ونصر عبدہ وہزم الأحزاب وحدہ, "اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں،وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،سارااختیاراسی کا ہے۔ حمد اسی کے لئے ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔حمد اسی کےلئے ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ہم لوٹنے و الے،توبہ کرنے والے،عبادت کرنے والے،سجدہ کرنے والے،اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں،اللہ نے اپنا وعدہ سچا کیا،اپنے بندے کی مدد کی اور تنہا اسی نے تمام جماعتوں کو شکست دی۔"