صحيح مسلم - حدیث 3056
كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ اسْتِحْبَابِ الرَّمَلِ فِي الطَّوَافِ وَالْعُمْرَةِ، وَفِي الطَّوَافِ الْأَوَّلِ فِي الْحَجِّ صحيح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَزِيدُ، أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، نَحْوَهُ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: وَكَانَ أَهْلُ مَكَّةَ قَوْمَ حَسَدٍ، وَلَمْ يَقُلْ: يَحْسُدُونَهُ
ترجمہ الادب المفرد - حدیث 3056
کتاب: حج کے احکام ومسائل عمرے کے طواف میں اور حج کے پہلے طواف میں رمل (چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے‘کندھے ہلا ہلا کر تیز چلنا )مستحب ہے یزید(بن زریع تمیمی) نے حدیث بیان کی،(کہا) ہمیں جریری نے اسی سند سے خبر دی،البتہ اس نے یہ کہا کہ اہل مکہ حاسد لوگ تھے،یہ نہیں کہا ہ وہ آ پ سے حسد کرتے تھے۔