صحيح مسلم - حدیث 3010

كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ جَوَازِ الْعُمْرَةِ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ صحيح حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّاءِ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: أَهَلَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ، فَقَدِمَ لِأَرْبَعٍ مَضَيْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ، فَصَلَّى الصُّبْحَ، وَقَالَ: لَمَّا صَلَّى الصُّبْحَ «مَنْ شَاءَ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً، فَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً»

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 3010

کتاب: حج کے احکام ومسائل حج مہینوں میں عمرہ کرنے کا جواز نصر بن علی جحضمی نے ہمیں حدیث سنائی،(کہا:) میرے والد نے ہمیں حدیث سنائی،(کہا:) شعبہ نے ہمیں حدیث سنائی،انھوں نے ایوب سے ،انھوں نے ابو عالیہ براء سے روایت کی،انھوں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ،وہ فرمارہے تھے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کاتلبیہ پکارا اور چار ذوالحجہ کو تشریف لائے اور فجر کی نماز ادا کی ،جب نماز فجر ادا کرچکے تو فرمایا:" جو(اپنے حج کو) عمرہ بنانا چاہے ،وہ اسے عمرہ بنا لے۔"