كِتَاب الْحَجِّ بَابٌ فِي مُتْعَةِ الْحَجِّ صحيح وحَدَّثَنَاه ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، ح وحَدَّثَنَاه ابْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ، جَمِيعًا عَنْ شُعْبَةَ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، فَأَمَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَفِي حَدِيثِهِ الْمُتْعَةُ وَلَمْ يَقُلْ مُتْعَةُ الْحَجِّ، وَأَمَّا ابْنُ جَعْفَرٍ فَقَالَ: قَالَ شُعْبَةُ قَالَ مُسْلِمٌ: «لَا أَدْرِي مُتْعَةُ الْحَجِّ أَوْ مُتْعَةُ النِّسَاءِ»
کتاب: حج کے احکام ومسائل حج تمتع کرنا درست ہے عبدالرحمان اور محمد بن جعفر دونوں نے اسی سند کے ساتھ شعبہ سے روایت کی،ان میں سے عبدالرحمان کی حدیث میں صرف لفظ تمتع ہے،انھوں نے حج تمتع کے الفاظ روایت نہیں کیے۔جبکہ ابن جعفر نے کہا:شعبہ کا قول ہے کہ مسلم (قری) نے کہا:میں نہیں جانتا کہ(ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) نے حج تمتع کا ذکر کیا یا کہ عورتوں سے(نکاح) متعہ کی بات کی۔