صحيح مسلم - حدیث 2955

كِتَابُ الْحَجِّ بَابٌ فِي الْوُقُوفِ وَقَوْلُهُ تَعَالَى: {ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ صحيح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَتِ الْعَرَبُ تَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرَاةً، إِلَّا الْحُمْسَ، وَالْحُمْسُ قُرَيْشٌ وَمَا وَلَدَتْ، كَانُوا يَطُوفُونَ عُرَاةً، إِلَّا أَنْ تُعْطِيَهُمُ الْحُمْسُ ثِيَابًا، فَيُعْطِي الرِّجَالُ الرِّجَالَ، وَالنِّسَاءُ النِّسَاءَ، وَكَانَتِ الْحُمْسُ لَا يَخْرُجُونَ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ، وَكَانَ النَّاسُ كُلُّهُمْ يَبْلُغُونَ عَرَفَاتٍ، قَالَ هِشَامٌ: فَحَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: " الْحُمْسُ هُمُ الَّذِينَ أَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِمْ: {ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ} [البقرة: 199] قَالَتْ: كَانَ النَّاسُ يُفِيضُونَ مِنْ عَرَفَاتٍ، وَكَانَ الْحُمْسُ يُفِيضُونَ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ، يَقُولُونَ: لَا نُفِيضُ إِلَّا مِنَ الْحَرَمِ، فَلَمَّا نَزَلَتْ: {أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ} [البقرة: 199] رَجَعُوا إِلَى عَرَفَاتٍ"

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 2955

کتاب: حج کے احکام ومسائل وقوف (عرفہ )اور اللہ تعالیٰ کا فرمان :’’پھر تم وہاں سے (طواف کے لیے )چلو جہاں سے دوسرے لوگ چلیں ابو اسامہ نے کہا،ہمیں ہشام نے اپنے والد سے بیان کیا،کہا:حمس(کہلانے والے قبائل) کے علاوہ عرب(کےتمام قبائل) عریاں ہوکر بیت اللہ کا طواف کرتے تھے۔حمس(سے مراد) قریش اور ان(کی باہر بیاہی ہوئی خواتین) کے ہاں جنم لینے والے ہیں۔عام لوگ برہنہ ہی طواف کرتے تھے،سوائے ان کے جنھیں اہل حمس کپڑے دے دیتے(دستور یہ تھا کہ) مرد مردوں کو(طواف کے لئے) لباس دیتے اورعورتین عورتوں کو۔(اسی طرح) حمس(دوران حج) مزدلفہ سے آگے نہیں بڑھتے تھے اور باقی سب لوگو عرفات تک پہنچتے تھے۔ ہشام نے کہا:مجھے میرے والد(عروہ) نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حدیث بیا ن کی،انھوں نےفرمایا:یہ حمس ہی تھے جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی:"پھر تم وہیں سے(طواف کے لئے) چلو جہاں سے(دوسرے) لوگ چلیں۔"انھوں نےفرمایا:لوگ(حج میں) عرفات سے لوٹتے تھے اور اہل حمس مزدلفہ سےچلتے تھے اور کہتے تھے:ہم حرم کے سوا کہیں اور سے نہیں چلیں گے جب آیت"پھر تم وہیں سے چلو جہاں سے دوسرے لوگ چلیں"نازل ہوئی تو یہ عرفات کی طرف لوٹ آئے۔