صحيح مسلم - حدیث 2738

كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ صَوْمِ الدَّهْرِ لِمَنْ تَضَرَّرَ بِهِ أَوْ فَوَّتَ بِهِ حَقًّا أَوْ لَمْ يُفْطِرِ الْعِيدَيْنِ وَالتَّشْرِيقَ، وَبَيَانِ تَفْضِيلِ صَوْمِ يَوْمٍ، وَإِفْطَارِ يَوْمٍ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَقُومُ اللَّيْلَ وَتَصُومُ النَّهَارَ؟» قُلْتُ: إِنِّي أَفْعَلُ ذَلِكَ، قَالَ: «فَإِنَّكَ، إِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ، هَجَمَتْ عَيْنَاكَ، وَنَفِهَتْ نَفْسُكَ، لِعَيْنِكَ حَقٌّ، وَلِنَفْسِكَ حَقٌّ، وَلِأَهْلِكَ حَقٌّ، قُمْ وَنَمْ، وَصُمْ وَأَفْطِرْ»

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 2738

کتاب: روزے کے احکام و مسائل اس شخص کے لیے سال بھر کے روزے رکھنے کی ممانعت جسے اس سےنقصان پہنچنے یا وہ اس کی وجہ سے کسی حق کو ضائع کرے ‘یا عید ین اور ایام تشریق کاٰ روزہ بھی نہ چھوڑے ‘اور ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن نہ رکھنے کی فضیلت سفیان بن عینیہ نے عمر و سے،انھوں نے ابوعباس سے،انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر و رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےروایت کی،کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا:"کیا مجھے خبر نہیں دی گئی کہ تم رات بھر قیام کرتے ہو اور(روزانہ) دن کا روزہ رکھتے ہو؟"میں نے عرض کی:میں یہ کام کرتا ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جب تم یہ کام کرو گے تو(اس کانتیجہ یہ ہوگاکہ) تمھاری آنکھیں اندر کو دھنس جائیں گی۔اور تمھاری جان کمزورہوجائے گی ۔تم پر تمھاری آنکھ کا حق ہے۔تمھاری اپنی ذات کا حق ہے۔اور تمھارے گھر والوں کاحق ہے۔قیام کرو اورنیند بھی لو،روزہ رکھو بھی اور روزہ چھوڑو بھی۔"