صحيح مسلم - حدیث 2510

كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ وُجُوبِ صَوْمِ رَمَضَانَ لِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ، وَالْفِطْرِ لِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ، صحيح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عُقْبَةَ وَهُوَ ابْنُ حُرَيْثٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ» وَطَبَّقَ شُعْبَةُ يَدَيْهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ، وَكَسَرَ الْإِبْهَامَ فِي الثَّالِثَةِ، قَالَ عُقْبَةُ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ: «الشَّهْرُ ثَلَاثُونَ» وَطَبَّقَ كَفَّيْهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 2510

کتاب: روزے کے احکام و مسائل چاند دیکھ کر رمضان کا روزہ رکھنا اور چانددیکھ کرروزوں کا اختتام کرنا واجب ہے شعبہ نے ہمیں عقبہ بن حریث سے حدیث بیان کی،کہا:میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ،کہہ رہے تھے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"مہینہ انتیس کاہوتاہے۔"شعبہ نے تین بار دونوں ہاتھوں کو(دکھا کر) ایک دوسرے سے جوڑا اور تیسری بار انگوٹھا کم کرلیا۔ عقبہ نے کہا:میراخیال ہے(پھر)انھوں( ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) نے کہا:"مہینہ تیس کاہوتا ہے"اور(ایک دفعہ) اپنی دونوں ہتھیلیاں تین بار ایک دوسرے کے ساتھ جوڑیں۔