صحيح مسلم - حدیث 2374

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ فضل مَنْ ضم الی الصدقة غيرها من انواع البر صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ كَيْسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمْ الْيَوْمَ صَائِمًا قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَا قَالَ فَمَنْ تَبِعَ مِنْكُمْ الْيَوْمَ جَنَازَةً قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَا قَالَ فَمَنْ أَطْعَمَ مِنْكُمْ الْيَوْمَ مِسْكِينًا قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَا قَالَ فَمَنْ عَادَ مِنْكُمْ الْيَوْمَ مَرِيضًا قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا اجْتَمَعْنَ فِي امْرِئٍ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 2374

کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل اس شخص کس فضیلت جس نے صدقہ کے ساتھ دوسرے بھلائی کے کام بھی شامل کر دیے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ،انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"آج تم میں سے روزے دار کون ہے؟"ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا :میں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"آج تم میں سے جنازے کے ساتھ کون گیا؟"ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:میں،آپ نے پوچھا:" آج تم میں سے کسی نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟"ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا:میں نے،آپ نے پوچھا:" تو آج تم میں سے کسی بیمار کی تیمار داری کس نے کی؟"ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"کسی انسان میں یہ نیکیاں جمع نہیں ہوتیں مگر وہ یقیناً جنت میں داخل ہوتاہے۔"