صحيح مسلم - حدیث 2216

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ صحيح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ كَانَ زَيْدٌ يُكَبِّرُ عَلَى جَنَائِزِنَا أَرْبَعًا وَإِنَّهُ كَبَّرَ عَلَى جَنَازَةٍ خَمْسًا فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُهَا

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 2216

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل قبر پرنماز جنازہ ادا کرنا ۔ عبدالرحمان بن ابی لیلیٰ نے کہا:زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ (بن ارقم) ہمارے جنازوں پر چار تکبیریں کہا کرتے تھے،انھوں نے ایک جنازے پر پانچ تکبیریں کہیں،میں نے ان سے(اس کے بارے میں ) پوچھا تو انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (بسا اوقات) اتنی (پانچ) تکبیریں کہا کرتے تھے۔