صحيح مسلم - حدیث 2210

كِتَابُ الْجَنَائِزِ ابٌ فِي التَّكْبِيرِ عَلَى الْجَنَازَةِ صحيح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ إِنَّ أَخًا لَكُمْ قَدْ مَاتَ فَقُومُوا فَصَلُّوا عَلَيْهِ يَعْنِي النَّجَاشِيَ وَفِي رِوَايَةِ زُهَيْرٍ إِنَّ أَخَاكُمْ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 2210

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل جنازے کی تکبیریں زہیر بن حرب،علی بن حجر،اور یحییٰ بن ایوب نے کہا:ہمیں اسماعیل ابن علیہ نے ایوب سے حدیث سنائی،انھوں نے ابو قلابہ سے،انھوں نے ابو مہلب سے اور انھوں نے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،انھوں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تمھارا ایک بھائی وفات پاگیا ہے لہذا تم اٹھو اور اس کی نماز جنازہ ادا کرو۔"آپ کی مراد نجاشی سے تھی۔اور زہیر کی روایت میں ان اخالکم"تمھارا ایک بھائی" کی بجائے) ان اخاکم (تمھارا بھائی) کےالفاظ ہیں۔