صحيح مسلم - حدیث 2172
كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي غَسْلِ الْمَيِّتِ صحيح و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ وَأَخْبَرَنَا أَيُّوبُ قَالَ وَقَالَتْ حَفْصَةُ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ اغْسِلْنَهَا وِتْرًا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا قَالَ وَقَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ مَشَطْنَاهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ
ترجمہ الادب المفرد - حدیث 2172
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل میت کو کفن دینا (اسماعیل )ابن علیہ نے کہا: ہمیں ایوب نے خبر دی ،انھوں نے کہا: حفصہ نے حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے (بیان کرتے ہو ئے) کہا: ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے )فر ما یا :اس کو طاق تعداد میں تین ،پانچ یا سات مرتبہ غسل دو ۔کہا اور ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا : ہم نے ان ( کے بالوں ) کی کنگھی کر کے تین مینڈھیاں بنا دیں ۔