صحيح مسلم - حدیث 2171
كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي غَسْلِ الْمَيِّتِ صحيح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ بِنَحْوِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكِ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكِ فَقَالَتْ حَفْصَةُ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ وَجَعَلْنَا رَأْسَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ
ترجمہ الادب المفرد - حدیث 2171
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل میت کو کفن دینا ۔ حماد نے ایوب سے ،انھوں نے حفصہ سے اور انھوں نے حجرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اس (سابقہ حدیث) کی طرح روایت بیان کی، اس کے سوا کہ آپ نے فر ما یا :"تین ،پانچ سات یا اگر تمھاری رائے ہو تو اس سے زائد بار (غسل دینا ۔)حفصہ نے ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہا :ہم نے ان کے سر ( کے بالوں) کی تین گندھی ہو ئی لٹیں بنا دیں ۔